16 مئی، 2024، 5:03 PM

مشہد، سیلاب میں بہہ کر سات افراد جاں بحق

مشہد، سیلاب میں بہہ کر سات افراد جاں بحق

مشہد میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبہ خراساں رضوی کے مرکز مشہد میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی سیلاب کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

امدادی اداروں کے مطابق خیابان سیدی اور انقلاب اسکوائر پر سیلابی ریلے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور امدادی کارکن ان کو تلاش کررہے ہیں۔

مشہد میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ احمد وحیدی نے کچھ دیر پہلے شہر کا دورہ کیا اور صورتحال کا نزدیک سے جائزہ لیا ہے۔

News ID 1923987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha